Home News میں نے کافی کپتانوں کے ماتحت کرکٹ کھیلی, مگر فیصلوں میں خود...

میں نے کافی کپتانوں کے ماتحت کرکٹ کھیلی, مگر فیصلوں میں خود مختیار یہ صرف 4 کپتان تھے , شعیب ملک





میں نے کافی کپتانوں کے ماتحت کرکٹ کھیلی,  مگر فیصلوں میں خودمختیار  صرف 4 کپتان تھے ,  شعیب ملک

شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس وقت سینئر ترین کھلاڑی ہیں.  جو اتنے لمبے عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں. وہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں واپسی کے لیے وہ تمام کوششیں صرف ضرور کر رہے ہیں.

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  اپنے ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہت زیادہ کپتانوں کے ماتحت کرکٹ کھیلی ہے. یہاں تک کہ میں خود بھی ایک وقت تک قومی ٹیم کی قیادت کرتا رہا ہوں مگر.  سوائے ان چار ٹیم کے کپتانوں وسیم اکرم,  وقار یونس,  انضمام الحق اور شاہد آفریدی  کے کسی کو ٹیم کے فیصلے لینے میں خودمختیار نہیں پایا.

شعیب ملک کا کہنا تھا صرف یہی 4  کپتان وسیم اکرم,  وقار یونس,  انضمام الحق اور شاہد آفریدی ٹیم کے فیصلے  گراؤنڈ میں خود کیا کرتے تھے.  یہ چند سکیپرز ہیں جو فیصلے لیتے ٹائم یہ نہیں سوچتے تھے کہ کسی اور سے پوچھنا ہے. ان کےعلاوہ ابھی تک کوئی ایسا سکیپر قومی ٹیم کا نہیں آیا جو فیصلہ لیتے ٹائم آزاد ہو.