Home News میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں چاہے جہاں ۔۔ طویل عرصہ چپ...

میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں چاہے جہاں ۔۔ طویل عرصہ چپ رہنے کے بعد عماد وسیم نے خاموشی توڑ دی

 پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ میں صرف کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں چاہے جہاں بھی موقع ملے، قومی ٹیم سے کرکٹ کھیلنے کا اپنا ہی مزا ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ابوظبی میں میچز کے انعقاد پر پرجوش ہیں۔

موسم کے باعث کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان میں بھی موسم گرم ہے اور ابوظبی میں بھی گرمی ہوگی، میں نہیں سمجھتا کہ گرم موسم کی وجہ سے کوئی فرق پڑے گا۔

عماد وسیم نے کہا کہ کورونا سے متعلق پوری دنیا احتیاط کررہی ہے ہمیں بھی کرنا ہوگا، بائیو سیکیور ببل نہیں توڑنا چاہیے یہ پی ایس ایل کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

ہمیں ایسے قدم نہیں اٹھانے چاہئیں جس سے بائیو ببل ٹوٹے، بائیو سیکیور ببل ایسا رکھیں کہ لوگ پی ایس ایل کی مثالیں دیں۔

(function() {

var loaded = false;
var loadFB = function() {
if (loaded) return;
loaded = true;
(function (d, s, id) {
var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0];
if (d.getElementById(id)) return;
js = d.createElement(s);
js.id = id;
js.src = “http://connect.facebook.net/en_US/sdk.js#xfbml=1&version=v3.0”;
fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs);
}(document, ‘script’, ‘facebook-jssdk’));
};
setTimeout(loadFB, 0);
document.body.addEventListener(‘bimberLoadFbSdk’, loadFB);
})();