Home News مجھے اور میری بیوی کو ورلڈ کپ ہارنے پر جان سے مارنے...

مجھے اور میری بیوی کو ورلڈ کپ ہارنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں , جنو بی افریقن سٹار





مجھے اور میری بیوی کو ورلڈ کپ ہارنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں,  جنو بی افریقن سٹار

ورلڈ کپ 2011  کی بات کرتے ہوئے افریقن سٹار فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا جب ہماری ٹیم 2011 کے کواٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 222 رنز کےتعاقب میں 40 گیندیں پہلے 172 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی.  تب ہمیں مشکل وقت سے گزرنا پڑ گیا تھا.  بہت سے لوگوں نے مجھے اور میری بیوی کو جان سے مارنے تک کی بھی دھمکیاں  دی تھیں.

جنوبی افریقن سٹار فاف ڈوپلیسی نے اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وہ سب سے برا وقت تھا جب ہم لوگ 2011 کا ورلڈ کپ ہار گئے تھے تو لوگوں نے ہمیں بڑی بری باتیں کی تھیں,  گالی دیں,  ایسی باتیں تک  بھی کی جو میں یہاں بیان بھی نہیں کر سکتا. جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی.    انھوں نے کہا یہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ باقی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ہوا تھا.  ہم سب  کھلاڑیوں کو بڑا برا بھلا کہا گیا تھا.  مگر ہم لوگوں نے برداشت کیا تھا.  ہم نے اپنا سوشل نیٹ ورک تک محدود کر لیا تھا.